08 September 2020 - 08:44
News ID: 443667
فونت
اسماعیل ہنیہ :
تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر فلسطینی گروہوں کے اندر پائے جانے والے اختلافات ختم اور قومی حکومت تشکیل دی جائے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے موجودہ حالات کے پیش نظر فلسطینی گروہوں کے اندر پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے اور قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک گفتگو میں کہا کہ قومی حکومت غرب اردن اور غزہ پٹی میں خاص ذمہ داری کی حامل ہوگی اور یہ داخلی اختلافات اور گروہ بندی کے خاتمے کی زمین ہموار کر سکتی ہے ۔

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ فلسطین کی قومی حکومت کی ذمہ داری غرب اردن اور غزہ پٹی میں فلسطینی اداروں کو ایک بنانا، فلسطینی پارلیمنٹ، قومی کونسل اور صدارتی انتخابات کرانے کی زمین ہموار کرنا، غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرنا اور غرب اردن میں صیہونی حکومت کے منصوبوں اور سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگی۔

اسماعیل ہنیہ نے بیروت میں فلسطینی گروہوں کے رہنماؤں کے اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد مسئلہ فلسطین کو درپیش مسائل و خطرات کا جائزہ لینا اور فلسطین کے قومی منصوبوں کے تحفظ کی راہوں پر غور کرنا تھا۔

انھوں نے کہا کہ لبنان میں اجلاس میں فلسطینیوں کے اندر گروہ بندی کے خاتمے کی راہوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬