08 September 2020 - 21:38
News ID: 443674
فونت
سیف البدر :
عراق کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اربعین کے موقع پر غیر ملکی زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی رہے گي۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے بتایا کہ پیر کو وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی زیر صدارت کورونا کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صرف تجارتی لین دین کے لیے محدود پیمانے پر سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا گيا۔

انھوں نے بتایا کہ غیر ملکی زائرین کے عراق میں داخلے کی ممانعت ابھی باقی ہے اور یہ پابندی اربعین کے موقع پر باقی رہے گی۔

سیف البدر نے کہا کہ حکومت پر عراقی شہریوں کی صحت کی حفاظت کی ذمہ داری ہے جس کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بعض میڈیا رپورٹس میں پیر کے روز کربلا کے گورنر کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ کربلا، اربعین کے موقع پر غیرملکی زائرین کے استقبال کے لیے تیار ہے حالانکہ بعد میں بتایا گيا کہ گورنر کے بیان میں ترجمے کی غلطی کی وجہ سے اس طرح کی غلط فہمی پیدا ہوئي اور انھوں نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ کرونا کی وبا کا خاتمہ ہوگا اور دسیوں لاکھ زائرین اربعین کے موقع پر عراق آئيں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬