28 October 2019 - 21:55
News ID: 441524
فونت
پاکستانی زائرین اربعین کے حوالے سے؛
موکب داروں، قافلہ سالاروں، ثقافتی سرگرم اور علمائے کرام کی پہلی بین الاقوامی اربعین حسینی کانفرنس اختتام پذیر ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی علیہ السلام پیغام، تقاضے اور ذمہ داریاں کے موضوع پر ایک سیمینار ایران کے مذہبی شہر قم المقدس میں منعقد کیا گیا۔

اس سمینار میں عراق اور ایران میں مشی اور زوار اربعین حسینی کیلئے خدمت انجام دینے والے مختلف گروپ لیڈرز، میڈیکل اسٹاف، کاروان سالار، علمائے کرام اور مبلغین حضرات نے شرکت کی۔

قم المقدس میں موجود مرکزی موکب کے سربراہ اور ثقافتی خدمات انجام دینے والے اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔

سیمنار میں ڈاکٹر قوامیان نے اربعین کے بین الاقوامی سطح پر موجود اثرات اور اس میں شرکت کے حوالے سے آنے والے زائرین کرام سے متعلق گفتگو کی۔

حجت الاسلام سید میثم ہمدانی نے اربعین حسینی کی معنوی و روحانی اہمیت کو احادیث اہلبیت علیھم السلام کی روشنی میں بیان کیا۔

اس کانفرنس میں حرم سید الشہداء کے خطیب اور المصطفیٰ فاونڈیشن کے سربراہ حجت الاسلام سید ظہیر الحسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

سیمنار کے اختتام پر ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سیمینار میں پیش ہونے والے مطالبات کے حوالے سے بات کی۔ کانفرنس میں گروپ ڈسکشن اور کنوینر کے فرائض برادر سید دانش نقوی نے ادا کئے۔

اس سمینار میں اربعین حسینی کے حوالے سے پاکستانی زائرین کو پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے آئندہ برس تک ان مشکلات کو کم کرنے کے حوالے سے مختلف راستوں اور راہ حل پر غور کیا گیا۔

سیمینار میں گروپ ڈسکشن کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں سے تشریف لانے والے قافلہ سالار حضرات اور مختلف ان جی اوز کے نمائندگان نے اس عظیم اجتماع کو ظہور امام زمان عج کا مقدمہ قرار دیا اور عالمی مشی اربعین کو امام عج کے راستہ کو ہموار کرنے کا بہترین وسیلہ قرار دیا، اس حوالے سے سیمہنار میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور ان کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ اربعین حسینی کو شایان شان انداز میں منانے اور اسکے اہداف کے حصول کیلئے قم المقدسہ میں تھنک ٹینک کا قیام عمل میں لایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مرکزی اربعین کونسل تشکیل دی جائے تاکہ اس حوالے سے پیش آنے والے امور کو احسن انداز میں انجام دیا جا سکے۔

کانفرنس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور پہلی کانفرنس تھی، جس کو آنے والے سالوں میں مزید بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا۔ اگلے سالوں میں اس کانفرنس میں ماڈل قافلہ سالار، ماڈل ذاکرین و عزادار، ماڈل اربعین کاروان، ماڈل مبلغین حضرات اور دیگر شعبہ جات میں میڈلز دیئے جائیں گے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬