رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس علمائے ھند شعبہ قم نے ایک بیانیہ جاری کر کے مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کئے جانے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس میں شامل تمام لوگوں کو کیفر کردار تک پیوچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بیانیہ مندرجہ ذیل ہے :
انا للہ و انا الیہ راجعون
خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی باعظمت ذات دینی و انسانی کردار و اخلاق کا وہ اعلیٰ نمونہ ھے جو تمام عالم انسانیت کے لئے بہترین آئیڈیل کی حیثیت رکھتا ھے۔
فرانسیسی جریدہ کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ناجائز و ناقابل برادشت اہانت ، درحقیقت ناموس دین و انسانیت کی اہانت ھے ، جس کی اھل دین و اھل انسانیت کی جانب سے جتنی بھی مذمت کی جائے ، کم ھے۔
مجلس علمائے ھند شعبہ قم مذکورہ جریدہ کی اس رکیک و غیر انسانی حرکت کی شدید مذمت کرتے ھوئے حکومت فرانس سے یہ تقاضا کرتا ھے کہ وہ تحفظ حقوق و اقدار دین و انسانیت کے قانون کی پاسداری کا ثبوت دیتے ھوئے اس کی اشاعت پر پابندی عائد کرے اور اپنی اسلام دشمن گھناونی سازشوں کو کالعدم قرارے تاکہ اسے مزید عالمی رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دفتر مجلس علمائے ھند شعبہ قم۔