About Us

بِسمہ تعالیٰ

ہمارے بارے میں

 

سن ۱۳۸۲ ھجری شمسی ، مطابق ۱۴۲۴ ھجری قمری ، مطابق، ۲۰۰۳ عیسوی میں حوزہ علمیہ کے بعض اہل علم اور محققین نے حوزہ علمیہ اور معاشرہ کے درمیان میڈیا کا مناسب رابطہ قائم کرنے کیلئے خبر رساں سائٹ کی بنیاد رکھی ۔

سن ۱۳۸۶ ھجری شمسی مطابق ۱۴۲۸ ھجری قمری مطابق ۲۰۰۷ عیسوی کو اسلامی ثقافت اور گایڈنس منسٹری سے لائنس لیکر « خبر رساں سائٹ» نے اپنی جگہ « نیوز ایجنسی » کو دے دی ۔

اس وقت سے آج تک « رسا نیوز ایجنسی » حوزات علمیہ، علماء، شیعہ دنیا کے مفکرین کی خبروں کو دنیا تک پہونچانے میں پیش پیش رہی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کا میڈیا پروڈیکٹ اور مصنوعات چار زبانوں؛ فارسی ، اردو، عربی اور انگلیش پر مشتمل ہے ۔

 

رسا انسٹی ٹیوٹ کا وظیفہ:

رسا حوزوی انسٹی ٹیوٹ ہے جس کا مقصد انقلاب اسلامی کے نظریات کی ترویج ہے ، یہ مرکز حوزات علمیہ و نظام اسلامی کے درمیان اتحاد و ہمدلی قائم کرنے کی غرض سے تاسیس کیا گیا ۔

میڈیا، طلاب و افاضل، حوزوی مراکز، حکومت کے ذمہ داران اور حوزہ علمیہ سے محبت کرنے والے ہماری فکری و ثقافتی پروڈیکٹ کے مخاطبین ہیں ۔

رسا دنیا کی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتی ہے اور اپنے مخاطبین کے اعتماد کا بھرم رکھتی ہے ۔

میڈیا کی دنیا میں حوزہ علمیہ کے افاضل اور صاحبان نظر، اس آرگنائزیشن کا اہم سرمایہ اور ہماری ذمہ داریوں کے محافظ ہیں ۔

 

۲۰۲۹ تک رسا انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں کی ایک جھلک

پروردگار کی قدرت لایزال پر توکل اور حضرت بقیۃ اللہ آعظم امام عصر(عج) کی عنایتوں کے زیر سایہ، امام خمینی رہ اور انقلاب اسلامی کے اھداف و مقاصد کی تکمیل، رھبرمعظم انقلاب اسلامی اور مراجع تقلید عظام کے نظریات اور حوزات علمیہ سے ان کی توقعات کو جامہ عمل پہنانے کی راہ میں گامزن ہے ۔

 

رسا انسٹی ٹیوٹ کی دس سالہ سرگرمیاں ایک نگاہ میں

رسا نیوز ایجنسی شیعہ دنیا کے حوزات علمیہ کا معتمد اور مرجع میڈیا رہی ہے نیز فقہ و اسلامی علوم کی تقویت میں مفید، کار آمد و کارساز کردار ادا کرتی رہی ہے ۔

رسا آرگنائزیشن خلاقیت، تعہد اور تخصص کی دنیا میں بے مثال ہے نیز پختہ ، با علم، صادق اور با اخلاق ملازمین کا مجموعہ ہے۔

دین اسلام کی ترویج، انقلاب اسلامی اور اصل ولایت فقیہ کی حمایت اس کے بنیادی اقدار ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی دینی طلاب کی صحافیت کے میدان میں تربیت کرکے جدید اسلامی تمدن کے محقق کرنے میں اہم کردار رکھتی ہے ۔

 

رسا نیوز ایجنسی کا نارہ

ہم حوزہ علمیہ کی بلند آواز ہیں

 

رسا نیوز ایجنسی کا اخلاقی منشور

رسا نیوز ایجنسی کا اخلاقی منشور جو اسلامی جمھوریہ ایران کی میڈیا اسپیس میں اسلامی اقداروں میں گہرائی لانے کی غرض سے تحریر کیا گیا ہے، پانچ اصول اور بند پر مشتمل ہے ۔

۱- عدل و انصاف کی مراعات

۲- صداقت اور ایمانداری

۳- قانون کی حکمرانی

۴- وظیفہ شناسی

۵- سکون و اطمینان کی فراھمی

 

رسا نیوز ایجنسی اپنا وظیفہ سمجھتی ہے:

- استقلال، آزادی، اور جمھوری اسلامی ایران کے بنیادی اقداروں کو جامہ عمل پہنانے کی کوشش کرے ۔

- ملکی آئین اور قوانین میں ذکر شدہ تمام وسائل و امکانات سے اطلاع رسانی کی آزادی میں استفادہ کرے اور میڈیا کے استقلال کی کوشش کرے ۔

- سماجی عدل و انصاف کے تحقق کے لئے اطلاع رسانی کی دنیا میں سنجیدگی سے ساتھ قدم اٹھائے ۔

- امربالمعروف اور نہی عن المنکر کو سرلوحہ اقدامات قرار دے ۔

- نقد و نظر کی دنیا کو قومی منافع کی مراعات کے ساتھ فعال اور اثر بخش انداز میں حفظ کرے ۔

- دشمن کے ثقافتی حملوں کا جواب دیتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی صلح و امنیت کی برقراری کی کوشش کرے ۔

- سماجی ، قومی اور معنوی سرمایہ کے سلسلہ میں ذمہ داری کا احساس کرنا ۔

- معاشرہ میں نا امیدی، فحشاء اور بدعت کی ترویج کو روکنا ۔

- نیوز سنٹرس اور مراکز کے درمیان مُضِرّ اور نقصان دہ رقابت سے گریز نیز سازندہ اور تعمیری تعلقات قائم کرنے کی کوشش ۔

- ادبی سرقت، متون و دستاویز کی توڑ مروڑ، واقعات سے متعلق معلومات کو حذف کرنا اور اس کی تحریف سے پرھیز کرنا ۔

- خبروں کی جمع آوری اور نشر میں صحافیت کے اخلاق و ہنر کی لاج رکھنا اور اس راہ میں وفادار رہنا ۔

- بیت المال کے تحفظ میں دقت کرنا اور اس سرمایہ کو بربادی سے نجات دینا ۔

- نرم جنگ کی دنیا میں اسلامی جمھوریہ کی مکمل مدد کرنا ۔

- غیر معمولی مادی تحفے اور انعامات جو معمولا قانون، شرعیت اور سماجی مصالح کے خلاف ہیں قبول کرنے سے اجتناب اور قلم فروش صحافی و بلیک ملینگ کا مقابلہ کرنا ۔

- نیوز رپورٹرس کے ساتھ شرعی معیاروں اور اسلامی اخلاق حسنہ کی بنیادوں پر پیش آنا نیز امید بخش جزبات، پشتکار، برادری و اعتماد کی ترویج کی کوشش کرنا ۔

- حتی المقدور صحافیوں کے لئے ملازمت کے اسٹنڈرڈ کو فراھم کرنا ، من جملہ فلاحی امکانات ، انشورنس ، ملازمتی سیکوریٹی ، گھرانوں کے مستقبل کی بقا، ناقابل تحمل مشکلات میں حمایت کرنا، مناسب تنخواہ کی فراہمی اور مطلوب تعلیم کا انتظام ۔

- خبروں کی دنیا میں تمام صحافیوں کے ترقی اور شگوفائی کے شرائط کی فراہمی ، دانشورانہ اور ہنرمندانہ تخلیقات کو نتیجہ بخش کرنے کے لئے مناسب کورس کا اھتمام ۔

- جھوٹ، شایعہ ، تہمت ، توھین ، غیبت ، فحاشی ، مضحکہ ، ہجو، افشائے راز اور ضرر رساں اطلاعات کو نشر کرنے سے پرھیز کرنا ۔

- صحیح ، دقیق ، عقلی، منطقی اور منصفانہ تجزیہ نشر کرنا ۔

- عوام کو سیاسی اور دینی افکار و نظریات سے آگاہ کرنا ۔

- لوگوں کے حقوق کو ضائع کرنے سے پرھیز ، پرائویسی توڑنے سے گریز اور خانودوں کو اختلافات محفوظ رکھنا ۔

- منفی اخبار کے مالکوں کے عکس العمل کو سننے کے لئے خود کو آمادہ رکھنا نیز خطا کی صورت میں فی الفور اسے ختم کرنے کی کوشش کرنا ۔

- مخاطبین کے قانونی مطالبات اور ضرورتوں کو سنجیدگی کے سے لینا ۔

 

صاحب لائنس : رسا نیوز ایجنسی انسٹی ٹیوٹ

مدیر: محمد مہدی محققی

میڈیا سرویسز: سیاسی، ثقافتی، حوزوی

میڈیا کیٹیگری: عمومی

پتہ مرکزی آفس : رسا نیوز ایجنسی، بہشت روڈ،، قم، ایران ۔

پوسٹ کوڈ : 3716963426

ایمیل ایڈرس: info@rasanews.ir

فون: 37748301-25-98+