‫‫کیٹیگری‬ :
07 June 2020 - 20:53
News ID: 442896
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا : آل محمد ع نے وقت کے ظالم اور جابر حکمرانوں سے مفاہمت کرنے کی بجائے ان کے کردار کو بے نقاب کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ صادق آل محمد ع نے دین اسلام کی تعلیمات کو پھیلانے کے لئے عظیم جدوجہد کی۔

انہوں نے وضاحت کی: مدینہ طیبہ میں آپ نے جو درسگاہ قائم کی اس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام شریک ہوتے تھے۔ آپ نے مختلف علوم کی تدریس کی آپ کے فرامین میں آج بھی امت مسلمہ کے لئے عظیم علمی ذخائرموجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فقہ حنفی کے بانی حضرت امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ اور عظیم سائنسدان علم کیمیا کے بانی حضرت جابر ابن حیان اور ان جیسے جید علماء نے آپ سے کسب فیض کیا اور انہیں پوری زندگی اس بات پر فخر رہا کہ وہ فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے شاگرد ہیں۔ آپ نے اپنے ایک شاگرد جناب مفضل کو معرفت خدا کے حوالے سے انتہائی علمی دروس دیئے جو آج توحید مفضل کتاب کی صورت عظیم علمی ذخیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل رسول نے ہر دور میں دین اسلام کی بقا کے لئے قربانیاں دیں۔ آل محمد ع نے وقت کے ظالم اور جابر حکمرانوں سے مفاہمت کرنے کی بجائے ان کے کردار کو بے نقاب کیا اور انہی طاغوتوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا۔ جنت البقیع میں آپ کا ویران روضہ مبارک آج بھی آل سعود کے ظلم و بربریت کی زندہ مثال ہے۔ آل سعود نے فرزند رسول ص امام جعفر صادق علیہ السلام کی قبر مبارک بے حرمتی کرکے دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬