17 June 2020 - 22:29
News ID: 442964
فونت
آیت الله صدیقی:
آیت الله صدیقی نے اس بیان کے ساتھ کہ امام صادق علیہ السلام کسی بھی عمر ، عقیدہ و صنف کے شرط کے بغیر طلاب کو قبول کرتے تھے بیان کیا : حوزات علمیہ میں طلبہ کو قبول کرنے کا شرط مکتب جعفری کے متضاد ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی آیت‌ الله کاظم صدیقی نے مذہب تشیع کے سربراہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے اپنی تقریر میں بیان کیا : خداوند عالم حکم دیتا ہے کہ تمام مومنین صادقین کے صف سے دوری اختیار نہ کریں ۔

انہوں نے وضاحت کی : یہ اس بات کی علامت ہے کہ جب تک عالم خلقت ہے ایک صادق اس عالم میں موجود ہے کہ زندگی کو صداقت کے ساتھ جانتا ہے اور رہنما ہے ۔

آیت الله صدیقی نے اس بیان کے ساتھ کہ امیر المومنین علی علیہ السلام کا وجود مبارک صدیق اکبر ہے بیان کیا : تمام آئمہ اطہار علیہم السلام صدیق تھے اور بلندی پر فائز تھے لیکن جس کی صداقت دنیا میں شہرت پائی امام صادق علیہ السلام کی شخصیت ہے ۔

مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : امام صادق علیہ السلام کی عمر دوسرے معصومین امام سے زیادہ تھی اور ان کی امامت کا زمانہ بھی طولانی تھا تا کہ حضرت اس کے ذریعہ عملی صداقت اور دینی تعلیمات کو انسان کے درمیان اشاعت کر سکیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬