21 June 2020 - 18:22
News ID: 442986
فونت
آیت الله صدیقی:
آیت الله صدیقی نے اس بیان کے ساتھ کہ اهدنا الصراط المستقیم فقر و محتاجی کا اعتراف ہے بیان کیا : خداوند عالم بے نیاز وہ غنی مطلق ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی آیت ‌الله کاظم صدیقی نے اپنے اخلاقی درس میں بیان کیا : خداوند عالم انسان کامل اور کمال پائے ہوئے شخص کا معلم ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کی صلاحیت ایسی ہے کہ وہ اسماء و صفات الہی کا مظہر و خزانہ دار ہو سکتا ہے بیان کیا : انبیاء حجت الہی ہیں اور خداوند عالم ان بزرگواروں کو علم عنایت کی ہے کہ وہ علم آدمیت ، حجیت اور کمال کا لازمہ ہے ۔

آیت‌الله صدیقی نے تعلیم حصول کرنے میں انسانی نسل کے استعداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم آدم کی اولادوں کو وہ صلاحیت عنایت کی ہے کہ وہ علم حاصل کریں ایسا علم جو انسان کو انسان بنائے ۔

مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : یہ کہ روزانہ پنجگانہ نماز میں دس مرتبہ اهدنا الصراط المستقیم کہتے ہیں یہ عجز و فقر کی وجہ سے ہے کہ ہم لوگوں کا اس طرح تکرار کرنا ایک طرح سے اعتراف ہے خود کو فقیر ہونے اور خداوند عالم کے غنی ہونے کا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬