رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی آیتالله کاظم صدیقی نے شب عید الفطر اپنے ایک پیغام میں اس بزرگ عید پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے بیان کیا : عید سعید فطر دو بین الاقوامی عید میں سے ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : عید سعید فطر کی نماز میں جو قنوت پڑھی جاتی ہے اس کی عبارت بہت ہی دل انگیز ہے اور انسان کے لئے شرف پیدا کرتی ہے ۔
آیت الله صدیقی نے اس تاکید کے ساتھ کہ عید سعید فطر نفس امارہ پر کامیابی کا روز ہے بیان کیا : عید فطر کے روز کا معنی یہ ہے کہ معنوی زندگی کی پھر سے شروعات ہے تا کہ مسلمان توحیدی طرز زندگی بسر کریں ۔
مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ عید فطر کا روز پیغمر اکرم (ص) کے فخر و مباہات کا سبب ہے کہا : رمضان المبارک کے مہینے میں اسلامی قوم کے ہاتھ توحیدی ، اخلاقی اور معنوی مسائل سے پر ہو جاتے ہیں اور یہی امر دین میں وسعت اور پیغمبر اکرم (ص) کے رضایت کا سبب ہوگا ۔