24 May 2020 - 14:01
News ID: 442812
فونت
آیت الله فقیهی نے بیان کیا؛
حوزہ علمیہ قم میں جامعۃ المدرسین کے رکن نے روز عید الفطر معین کرنے میں بعض مراجع میں اختلاف نظر کی وجہ بیان کی اور کہا : رہبر انقلاب اسلامی اور زیادہ تر مرجع نے آج عید الفطر اعلان کیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں جامعہ المدرسین کے رکن آیت الله محسن فقیهی نے مسجد حضرت زہرا س قم میں عید الفطر کے پہلے خطبہ میں زکات فطرہ کے وجوب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : زکات فطرہ کا نکالنا عید کے واجبات میں سے ہے کہ جو ہر مستطیع پر فرض ہے  

آیت الله فقیهی نے بعض مراجع کی طرف سے روز عید الفطر کے معین ہونے میں اختلاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : رہبر معظم اور زیادہ تر مراجع نے آج عید الفطر اعلان کیا ہے لیکن جو لوگ آج عید الفطر ہونے میں شک رکھتے ہیں وہ اپنے مرجع کے فتوا کے مطابق عمل کریں ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ المدرسین کے رکن نے بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی شوال کے مہینے کی چاند دیکھنے میں چشم مسلح جہسے دوربین ۔۔۔ کو صحیح جانتے ہیں لیکن بعض مرجع تقلید اس مسئلہ میں چاند دیکھنے میں بغیر مسلح آنکھ کو صحیح جانا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬