24 May 2020 - 13:32
News ID: 442811
فونت
ایک ماہ کی عبادت، راز و نیاز اور روزہ داری کے بعد فرزندان توحید کو عید فطر کی شکل میں گرانقدر تحفہ عطا کیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الفطر کورونا وائرس کی وجہ سے سادگی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ایک ماہ کی عبادت، راز و نیاز اور روزہ داری کے بعد فرزندان توحید کو عید فطر کی شکل میں گرانقدر تحفہ عطا کیا گیا جس میں بندگان خدا ایک ماہ کی ریاضت کے بعد اپنی خداداد پاک فطرت کی جانب پلٹ آتے ہیں۔

اس موقع پر ایران کے صوبائی مراکز اور دار الحکومت میں کورونا وائرس کے پیش نظر نماز عید کے مرکزی اجتماعات منعقد نہیں ہوئے تاہم شہروں اور بستیوں کی مقامی مساجد اور امام بارگاہوں میں سماجی فاصلے اور طبی اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے نماز عید ادا کی گئی۔

اُدھر پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر چوبیس مئی بروز اتوار منانے کا اعلان کیا ہے جس کے پیش نظر فرزندان توحید ایک ماہ کی روزہ داری اور عبادت و بندگی کے بعد آج عید کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں۔

ہندوستان میں باضابطہ طور پرعید کا اعلان نہیں ہوا تاہم بعض علاقوں میں مومنین اپنے مراجع تقلید کے فتوے اور اپنی شرعی ذمہ داری پرعمل کرتے ہوئے عید منا رہے ہیں۔

سعودی عرب اور خلیج فارس کے ممالک میں بھی آج عید الفطر ہے اور سبھی کورونا وائرس کے پیش نظر خصوصی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے نمازعید کی ادائیگی اور خوشیاں منانے میں مصروف ہیں۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، نائب صدر اسحاق جہانگیری اور پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے بھی عالم اسلام کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئےامید ظاہر کی کہ عید سعید فطر کی برکتوں اور ماہرین کی کاوشوں کے طفیل دنیا کو در پیش چیلنجوں پرغلبہ پا لیا جائے گا اور عالم بشریت کو جلد ہی کورونا جیسی عالمی وبا سے نجات مل جائے گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬