11 June 2020 - 16:35
News ID: 442924
فونت
ڈینمارک کی وزارت خارجہ نے ایران میں دہشتگردوں کی مالی حمایت کرنے پر سعودی عرب کے سفیر کو طلب کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈینمارک کی وزارت خارجہ نے جنوبی ایران میں سرگرم بعض دہشتگرد اور علیٰحدگی پسند گروہوں کی مالی امداد کرنے پر سعودی عرب کے سفیر کو طلب کر کے اپنا اعتراض درج کرایا ہے۔

ڈینمارک کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ الاہوازیہ نامی دہشتگرد ٹولے کے سرغنہ ایران میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے شرپسند عناصر کو اکساتے ہیں اور ریاض انکی مالی حمایت کرتا ہے اور اسی بنا پر اس نے کپنہاگ میں تعینات سعودی سفیر کو طلب کیا ہے۔

ڈینمارک کی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ کپنہاگ کسی قیمت پراس قسم کی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔ اس سے قبل بھی ریاض میں تعینات ڈنمارک کے سفیر نے مذکورہ موضوع کے بارے میں سعودی حکام سے براہ راست اعتراض کیا تھا۔

اس درمیان ڈنمارک کی پولیس نے رپورٹ دی ہے کہ وہ تین افراد کے خلاف عدالتی کارروائیوں کے درپے ہے کہ جن پر ایران میں دہشتگردانہ کارروائیوں پر اکسانے اور اس سلسلے میں سعودی انٹیلیجینس کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام ہے۔

ڈنمارک کی پولیس نے بتایا کہ یہ افراد دہشتگرد گروہ الاہوازیہ سے وابستہ ہیں جو اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں اور وہ دوہزار بارہ سے دوہزار اٹھارہ کے درمیان سعودی انٹیلیجینس کے لئے جاسوسی کرتے رہے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬