13 September 2020 - 08:45
News ID: 443681
فونت
فلسطینی اتھارٹی :
فلسطینی اتھارٹی نے بحرین کے اقدام کو مقبوضہ بیت المقدس، مسجدِ اقصیٰ اور مسئلہ فلسطین سے غداری قرار دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے اعلان کی فلسطینی اتھارٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے بحرین سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے بحرین کے اقدام کو مقبوضہ بیت المقدس، مسجدِ اقصیٰ اور مسئلہ فلسطین سے غداری قرار دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے سیکریٹری جنرل صائب اریقات نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرح بحرین نے بھی فلسطینی عوام کے حقوق کو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم پر قربان کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے اعلان پر بھی فلسطین نے سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئے تھے۔

عرب تجزيہ نگآرون کے مطابق معاویہ اور یزید کے نقش قدم پر چلنے والے عرب ممالک اس دور کے یزید اور معاویہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬