07 September 2020 - 13:48
News ID: 443658
فونت
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ بدنام زمانہ جاسوسی کی اسرائیلی تنظیم موساد نے تعلقات کی بحالی کیلئے بحرین کے حکام کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 12 کا کہنا ہے کہ جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوہن نے بحرین کے ساتھ تعلقات کی استواری کے تناظر میں بحرین کے حکام سے روابط برقرار کئے ہیں۔

اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل نے بتایا کہ بحرین، امریکی دباؤ اور کوششوں کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور بحرین کے مابین روابط کی باضابطہ برقراری آئندہ دو ہفتے کے اندر متوقع ہے اور امریکہ میں ایک تقریب کے دوران اس کا اعلان کیا جائیگا۔

گزشتہ جمعرات کو بحرین نے امارات کو جانے والی اسرائیلی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کھول عرب اسرائیل دوستی منصوبے میں اپنے باضابطہ پہلے چندے قسط جما کرا دی تھی۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور امارات کے باضابطہ تعلقات کا اعلان 13 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬