05 September 2020 - 09:38
News ID: 443643
فونت
اسماعیل ہنیہ :
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ صبرا و شتیلا جیسے جرائم کا ارتکاب کرنے کے سبب صیہونی دشمن کو سزا دینے کے عزم پر وقت گزرنے سے کوئي اثر نہیں پڑے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ میں استقامت کرنے والے لبنان کی سرزمین سے صیہونی دشمن سے کہہ رہا ہوں کہ سرزمین فلسطین میں تمھارا کوئي مستقبل نہیں ہے۔

انہوں نے ایک نشست میں کہا کہ صبرا و شتیلا جیسے جرائم کا ارتکاب کرنے کے سبب صیہونی دشمن کو سزا دینے کے عزم پر وقت گزرنے سے کوئي اثر نہیں پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی دشمن سے ہمارا انتقام اس وقت مکمل ہوگا جب فلسطین آوارہ وطن، اپنے وطن لوٹیں گے اور غاصب صیہونیوں کو فلسطین سے نکال باہر کیا جائے گا۔

ہنیہ نے کہا کہ ہم سرزمین فلسطین کی ایک انچ زمین کو بھی نظر انداز نہیں کریں گے اور کبھی بھی اسرائيل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے ہماری حکمت عملی، استقامت ہے۔ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے لبنان عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں آپ کے بھائي، عسکری طاقت حاصل کر چکے ہیں اور سن دو ہزار نو میں ہمارے میزائلوں کی رینج صرف بیس کلو میٹر تھی جبکہ اب ہمارے میزائل تل ابیب اور تل ابیب کے پار بھی پہنچ رہے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬