05 September 2020 - 15:27
News ID: 443648
فونت
آیت الله نوری همدانی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے پیغام میں قران کی توھین کے شرمناک عمل کی شدید مذمت کی اور مسلمانوں سے اس نازیبا عمل کے مقابل قیام کی تاکید کی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے پیغام میں قران کی توھین کے شرمناک عمل کی شدید مذمت کی اور مسلمانوں سے اس نازیبا عمل کے مقابل قیام کی تاکید کی۔

اس  پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

توھین قران کے شرمناک اور نازیبا عمل نے تمام انسانوں اور مسلمانوں کے دلوں کو شدید ٹھینس پہونچائی ہے۔

یقینا یہ عمل اسلام فوبیا کے میدان میں صہیونی اور امریکن افکار کا نتیجہ ہے، دنیا کے تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ اتحاد و ھمدلی کے ساتھ اس بدترین اور شرمناک عمل کا مقابلہ کریں۔

میں اس افسوسناک سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک اورعالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس موضوع کی بہ نسبت سنجیدہ عکس العمل پیش کریں اور اس طرح کے اقدامات اور حرکتوں کی تکرار ہونے سے روکیں ۔/۹۸۸/ ن

حسین نوری همدانی
5 ستمبر ۲۰۲۰ عیسوی
16 محرم الحرام 1442

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬