05 September 2020 - 08:28
News ID: 443641
فونت
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم :
بحرین انقلاب کے رہبر نے اپنی ایک تقریر میں، قائد انقلاب اسلامی کو زمانے کا حسین بتایا ہے جو بہت سے یزیدوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین انقلاب کے رہبر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ایران کے صوبہ زنجان میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ولایت فقیہ کی حمایت کی تاکید کی اور کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کے قائد، زمانے کے حسین ہیں۔

بحرین انقلاب کے رہبر نے ولی فقہ کی افادیت و نعمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : سرزمین ایران کی عوام خوش نصیب ہے کہ آج اس کو ولی فقیہ کی قیادت کی نعمت حاصل ہے اور قائد انقلاب اسلامی کی مدد، امام حسین علیہ السلام کی مدد ہے۔

انہوں نے دنیا میں موجودہ یزیدیوں سے ایران کے مقابلہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آیت اللہ خامنہ ای آج ایک ایسے حسین ہیں جو دنیا میں ہزاروں یزیدوں کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے محرم کو ظالم و مظلوم کے درمیان فرق جاننے کا ایک مناسب زمانہ جانا ہے اور کہا : محرم ہمارے لیے ایک امتحان ہے کہ ہم اپنا ہاتھ امام حسین علیہ السلام کے ہاتھ میں دیتے ہیں یا یزید کے ہاتھ میں اور ہمارا مسلک، حسینی مسلک ہے یا یزیدی؟

بحرین انقلاب کے رہبر نے خدائی ولایت اور شیطانی ولایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا :  امام حسین علیہ السلام اللہ کے ولی ہیں جبکہ یزید شیطان کا ولی ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : جس نے بھی امام حسین علیہ السلام کی ولایت کو تسلیم کیا اسے، اس شخص کی ولایت کو بھی قبول کرنا چاہیے جس کی قیادت سے امام حسین راضی ہیں۔

آیت اللہ عیسی قاسم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسی طرح جس نے بھی یزید کی ولایت قبول کر لی وہ امام حسین علیہ السلام اور ان کی ولایت کو تسلیم کرنے والوں سے جنگ کے میدان میں آ گيا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬