محترمہ سیدہ زہرا نقوی :
رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداروں، بانیان مجالس اور جلوس اور ذاکرین پر جھوٹے مقدمات کے اندراج باعث تشویش ہیں،
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میںامن وامان کی صورتحال پر جنرل ڈسکشن سیشن میں خطاب کرتے ہوئے ایوان کی توجہ عزاداران سید الشہداءکے خلاف جاری اقدامات کی جانب مبذول کروائی۔
انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں عزاداروں، بانیان مجالس اور جلوس اور ذاکرین پر جھوٹے مقدمات کے اندراج باعث تشویش ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے ایک تین سالہ معصوم بچے پر بھی گھرمیں مجلس منعقد کرنے پر ایف آئی آر درج کردی گئی جوکہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔
زہر انقوی نے کہاکہ حکومت کو اس جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی کہ جب آئین تمام مذاہب کو اپنی رسومات کی ادائیگی کی مکمل اجازت فراہم کرتا ہے تو مجالس وجلوس پر مقدمات کا اندراج کس قانون کے تحت کیا جارہاہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے