02 September 2020 - 22:50
News ID: 443620
فونت
حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت، شیعہ نوجوانوں اور ماتمی سالاروں کی گرفتاریوں پر عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا: ھم نے ہمیشہ ملک کی بقاء اور عظمت وقار کو بلند کرنے کے لئے قربانیاں پیش کی ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے برجستہ رکن حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے عالمی میڈیا سے گفتگو میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت، شیعہ نوجوانوں اور ماتمی سالاروں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے مذھبی اور سیاسی جماعتوں کو یک نکاتی ایجنڈے پر جمع ھونا ھوگا تاکہ شرپسند اور فرقہ واریت پھیلانے عناصر کو ناکام بنا سکیں تاکید کی: بعض شر پسند اور شدت پسند تکفیری عناصر کھلم کھلا سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، ان کو گرفتار نہ کرنا حکومت پر سوالیہ نشان ہے ۔

آسٹریلیا کے ممتاز شیعہ مذھبی اسکالر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت یک طرفہ کاروائی نہ کرے بلکہ جو بھی پاکستان میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرے اس سے سختی سے نمٹا جائے زور دے کر کہا: موجودہ حکومت کو سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کو ترک کرنا ہوگا،
ماضی میں دھشت گردی سے سب سے زیادہ شیعہ عوام متاثر ہوئی، شیعوں نے سو سو لاشیں اٹھانے کے باوجود ملک کی سالمیت کو ترجیع دی ہے ۔

علامہ وحیدی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم نے ہمیشہ ملک کی بقاء اور عظمت وقار کو بلند کرنے کے لئے قربانیاں پیش کی ہیں کہا: بے بنیاد مقدمات اور بے گناہ گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے اور شرپسند عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔/۹۸۸/ن

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬