04 September 2020 - 19:29
News ID: 443640
فونت
حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے یہ بات کہتے ہوئے کہ ملکی سالمیت کے لیے ریاستی اداروں کو متحرک ھونا پڑے گا تاکید کی: روایتی مجالس اور جلوسوں پر  پتھراؤں کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان میں بڑھتی ھوئی فرقہ واریت اور بدنظمی پر آن لائن مقامی صحافیوں اور ایڈیٹروں سے گفتگو کرتے ھوئے کہا : وطن پاکستان کی سلامتی کے لیے فرقہ واریت پھیلانے والے تکفیری سوچ کے عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لانا ھوگا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ کسی بھی ملک میں افراتفری پھیلانا اور فرقہ وارانہ ماحول بنانا ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہے ایسی قوتوں کے خلاف ریاستی اداروں کا عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکید کی: موجودہ فرقہ وارانہ لہر کے پیچھے اسرائیلی اور سعودی ایجنٹ کار فرما ہیں ۔

حجت الاسلام و المسلمین وحیدی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ یہ عناصر پوری دنیا میں دھشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں ماضی میں بہت سے بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع عمل میں ایا کہا: مختلف ناموں سے یہ قوتیں کام کر رہی ہیں جنہیں ہمیں اتحاد و وحدت کی فضاء کو قائم رکھتے ہوئے ناکام بنانا ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تمام مذھبی جماعتوں کا اتحاد موجودہ حالات میں ناگزیر ہے تاکہ  پاکستان دشمن قوتیں کامیاب نہ ہوسکیں تاکید کی:  دنیا کے ہر خطے میں امن و امان کی فضاء کو خراب کرنے میں امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس طرح کی حرکتوں کا مقصد ہر ملک میں افراتفری پھیلا کر ملک کو معاشی طور پر کمزور کرکے سیاست کرنا ہے کہا: موجودہ حالات میں ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جن سے عوام میں پیار محبت  اخوت کو فروغ ملے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے فرقہ واریت پھیلانے والے تکفیری سوچ کے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا  اور ملکی سالمیت کے لیے ریاستی اداروں کو متحرک ہونا پڑے گا  کہا: روایتی مجالس اور جلوسوں پر  پتھراؤں کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے کیوںکہ یہ وہ قوتیں ہیں جنکی سعودی اور اسرائیل فنڈنگ کر رہے ہیں ۔

حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے آخر میں ملت پاکستان سے درخواست کی کہ مذھبی رواداری اور امن و امان کا قیام ھم سب کی ذمہ داری ہے ۔/۹۸۸/ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬