07 September 2020 - 14:49
News ID: 443663
فونت
کشمیری طلاب کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں پر ھندوستانی مظالم اور بربریت کے خلاف امام ہشتم امام رضا علیہ السلام کے حرم کے سامنے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیری طلاب کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں پر ھندوستانی مظالم اور بربریت کے خلاف امام ہشتم امام رضا علیہ السلام کے حرم کے سامنے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی پر مبنی پوسٹر، بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر کشمیرکی آزادی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ کشمیری مسلمانوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔

احتجاجی مظاہرے میں علمائے کرام اور طلاب کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے ھندوستان کے خلاف اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین سے خطاب میں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمانوں پر ھندوستانی مظالم جہاں انسانیت سوز ہیں وہیں عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں، ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے کشمیری مسلمان کرفیو میں ہیں، عالمی طاقتیں اور استعمار بھارت کا ساتھ دے رہا ہے، آج اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے اداروں کو کشمیرمیں ہونے والے مظالم کیوں نظر نہیں آ رہے، کشمیری مسلمان اس وقت شدید اذیت میں ہیں، ھندوستان اپنی ہٹ دھرمی اور مظالم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلمان ممالک کشمیری مسلمان کے لیے آواز بلند کریں۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬