رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستان اور بنگلہ دیش میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے، ھندوستان میں لاک ڈاؤن اور نماز عید کے اجتماعات پر پابندی کے باعث شہریوں نے گھروں پر نماز عید ادا کی۔
جبکہ بنگلہ دیش میں عید سے ایک روز پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کار میں سفر کی اجازت دے دی گئی تھی۔
عیدالفطر کے موقع پر ھندوستانی وزیر اعظم اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔
ھندوستانی وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے بھائی چارے اور لوگوں کی صحت سے متعلق پیغام بھی لکھا۔
اس کے علاوہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی سوشل میڈیا پر عیدالفطر کی مناسبت سے مبارک باد دی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ آنٹونیو گوٹریش نے خصوصی پیغام میں عید فطر کی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کوویڈ۱۹ سے مل کر مقابلے کی درخواست کی ہے۔
گوٹریش نے آن لاین خطاب میں عالمی اسلامی رہنماوں سے کہا: دنیا ایک جسم کی مانند ہے اور جب تک کوئی عضو یا حصہ متاثر ہو، سب متاثر ہوتے ہیں اور اس وقت سب کو ملک کر اس حوالے سے وحدت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ صحت کے تمام بتائے گئے اصولوں کی رعایت کے ساتھ ضروری ہے کہ ہم سب متاثرین اور کمزور طبقے کی طرف توجہ رکھیں اور انکی مدد کریں۔
انہوں نے اسلامی دنیا کو عید فطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: کروڑوں مسلمان عید مناتے ہیں، آئیے اور رحمت و محبت کے درس جو رمضان سے ملتا ہے ، احترام، عزت اور وحدت کا مظاہرہ کریں اور ایک جسم کی مانند ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔
گوٹریش نے اقتصادی حوالے سے بھی نقصانات کا ملکر مقابلہ کرنے پر زور دیا۔/۹۸۸/ن