رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کا آغاز آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام سے ہوا۔ سپریم لیڈر کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام محمد محمدی گلپایگانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو پڑھا۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس پیغام میں پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے آغاز پر نو منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ اہم حالات و واقعات پر انقلابی موقف اپنانے اور عدلیہ اور مجریہ کے ساتھ برادرانہ اور حلم و بردباری پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ آج بدھ کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے 11 ویں دور کا آغاز صدر مملکت ، ایران کی عسکر ی اور حکومتی عہدیداروں اور پارلیمنٹ کے 276 منتخب اراکین کی موجودگی میں ہوا۔
پارلیمنٹ کے 11 ویں دور کے انتخابات یکم فروری 2020 کو ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔/۹۸۸/ن