مجلس خبرگان رهبر میں بنیادی کمیٹی کے رکن آیت الله سید احمد خاتمی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کو انقلاب اسلامی ایران کا اہم رکن جانا اور کہا: اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ، نظام جمھوری اسلامی کی تجلی گاہ ہے ۔
مجلس خبرگان رهبر میں بنیادی کمیٹی کے رکن نے مزید کہا : انقلاب سے پہلے ایرانی پارلیمنٹ کا نام قومی اسمبلی تھا کہ جسے انقلاب اسلامی کی پیروزی کے فورا بعد اسلامی اسمبلی کے نام میں بدل دیا گیا، اور یہ تبدیلی فقط نام ہی کی حد تک نہ تھی بلکہ اندورونی تبدیلی کے ہمراہ تھی البتہ قومی مصالح، مکمل طور سے نگاہ میں رکھے گئے تھے ۔
انہوں نے موجودہ پارلیمنٹ کی سرگرمی اور اس کے طریقہ کار کو اہم جانا اور کہا: گیارہویں پارلیمنٹ کے ممبرس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کو اپنے ذھن کو رکھیں کہ اسلام کی برکتوں سے اس مقام پر بیٹھے ہیں ، وہ خود کو ںظام اسلامی کے مرھون منت سمجھیں اور اپنی توانائی کے بقدر اسلام و نظام اسلامی کی خدمت کرنے کی کوشش کریں ۔
آیت الله خاتمی نے یاد دہانی کی: میری نگاہ میں امام خمینی رہ کا الھی اور سیاسی وصیت نامہ موجودہ نسل کے اہم دستور العمل ہے کہ جس پر عمل کرکے ملک و معاشرہ کو نجات دیا جاسکتا ہے ۔/۹۸۸/ن