استاد حوزہ علمیہ امرالمومنین بمبئی ھندوستان حجت الاسلام سید محمد ذکی حسن نے امام خمینی (رہ) کی برسی کی مناسبت سے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے ایک گفتگو میں امام خمینی کی شخصیت کو ایک آفاقی شخصیت جانا ہے اور بیان کیا : امام خمینی (رہ) نے اپنی عملی سیرت سے دنیا کے مستضعفین و مظلومین کو حیات اور مقابلہ کی قوت عطا کی ۔
انہوں نے امام خمینی رہ کو بین الاقوامی شخصیت کا مالک جانا اور بیان کیا : عالم انسان کی کچھ شخصیتیں صرف ایک قوم کا سرمایہ نہیں ہوتیں بلکہ ان کا تاریخ ساز کردار انہیں پوری انسانیت کا افتخار بنا دیتا ہے۔ گذشتہ صدری کے عظیم رہنما حضرت آیت اللہ العظمی سید روح اللہ خمینی قدس سرہ ان ہی شخصیتوں میں سب سے نمایاں ہستی تھے ان کی انقلابی شخصیت نے صرف ایک ملک ہی کو اسلامی رنگ میں نہیں ڈھال دیا بلکہ پورے کرہ ارض کا کوئی خطہ ایسا نہیں ہے جو آپ کے الہی انقلاب سے متاثر نہ ہوا ہو ۔
حوزہ علمیہ امرالمومنین بمبئی کے استاد نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آپ کے احسانات کا دائرہ اس حد تک وسیع ہے کہ جسسے شمار کرنا صرف مشکل نہیں بلکہ نا ممکن ہے۔
انہوں نے امام رحمت اللہ علیہ کی اسلام دوستی اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام خمینی قدس سرہ نے نہ صرف شیعہ مسلک کو کل جہان سے متعار کریا بلکہ عالم اسلام کو بھی آپ نے وجود کی برکتوں سے قوام و استحکام ملا۔
ہندوستان کے مشہور عالم دین نے بانی انقلاب اسلامی کی ظالمین سے مقابلہ کو مظلومین کی امید جانا ہے اور وضاحت کی : اسی طرح انصآف پسند تحریکوں اور مظلوم اقوام نے بھی آپ سے ہمت و جرات کا درس لے کر ظلم و استبداد سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا۔
انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ہر مظلوم کی زبان پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای دام ظلہ الوالی کا نام انقلاب کی برکت کا ایک نمونہ ہے ، کہا : آج اگر ظلم و ستم کے مرکز واہٹ ہاوس کے سامنے انصآف کا مطالبہ کرنے والی عوام کی زبان پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای دام ظلہ الوالی کا نام لیا جا رہا ہے اور وہ ایران کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے امریکا کا ہرچم جلا رہے ہیں تو اس کا واحد سبب مرد آہنین امام خمینی قدس سرہ کا یہ آفاقی پیغام ہے کہ امریکا کو نابود ہونا ہے ۔
حجت الاسلام سید محمد ذکی حسن نے اپنی گفتگو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : ہمارا کروڑوں سلام ہے اس اعظیم الشان رہبر انسانیت کو جس نے پیکر انسانی میں دوبارہ روح پھونک دی اور دنیا کو ظلم سے مقابلہ کرنے کا انداز سکھا دیا ۔