
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی آیت الله کاظم صدیقی نے مسجد جامع ازگل میں طلاب کے درمیان منعقدہ درس اخلاق میں بیان کیا : کبھی کبھی مشکلات انسان کے بیدار ہونے کا سبب ہوتا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : خداوند عالم جو لوگ سختی و مشکلات کو برداشت کرتے ہیں اور شکوہ نہیں کرتے ان کے لئے آخرت میں اجر رکھا ہے ؛ انسان کے تمام اعمال آخرت میں نیکی حاصل کرنے کے لئے ہونا چاہیئے ۔
آیتالله صدیقی نے زیارت کو امام معصوم علیہم السلام سے بیعت بتایا ہے اور کہا : زیارت یعنی خداوند عالم کے جمال و جلال کو وجہ اللہ میں دیکھنا ہے ۔ امامان معصوم وجہ اللہ ہیں اور اگر وہ کسی سے ناراض ہوں تو خداوند عالم بھی اس سے ناراض ہوگا ۔
مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ امام رضا علیہ السلام رضای خداوند عالم ہیں بیان کیا : حضرت سے زیادہ روایت نقل ہوئی ہے کہ اس میں سے ایک حدیث میں امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں : اگر لوگ ہمارے کلام کی زیبائی سمجھ جائیں تو ہمارے پیرو رہیں ۔