28 December 2019 - 12:44
News ID: 441823
فونت
ایت اللہ کاظم صدیقی:
تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ ملت ایران، گذشتہ چالیس برسوں کی مانند پوری ہوشیاری و بصیرت سے دشمن کی مذموم سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایت اللہ کاظم صدیقی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا: ایرانی عوام نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے خطبوں کے دوران اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن ہمیشہ فتنہ و فساد پیدا کرنے کی کوشش میں رہتا ہے کہا کہ دشمن ملت ایران کو اس کی خودمختاری، استحکام اور پیشرفت سے روکنے کے لئے کوئی بھی موقع نہیں چھوڑنا چاہتا۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے نو دی تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی مطابق تیس دسمبر دوہزار نو کو بارہویں صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے بہانے تیار کی جانے والی سازشوں کے خلاف ایرانی عوام کی ملین مارچ کی طرف اشارہ کیا اورکہا کہ اس دور کی استکباری قوتوں نے اسلامی جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا کہ بدامنی، افراتفری، حملہ اور شرارت فتنہ گروں اور دشمنوں کے وہ جملہ سازشی اقدامات تھے جنھیں ایرانی عوام نے اپنی بصیرت سے ناکام بنا دیا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے دشمن کی مختلف گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ایرانی قوم کو استقلال اور پیشرفت سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے ایف اے ٹی ایف بھی دشمن کے فتنوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دشمن ایرانی قوم کو استقلال اور پیشرفت سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے ایف اے ٹی ایف بھی دشمن کے فتنوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران میں بعض ایام بڑے اہم اور تاریخی حیثیت کے حامل ہیں جن میں 22 بہمن 1357 ہجری شمسی اور 19 دی کے دن بھی شامل ہیں ۔ ان ایام میں خون کی شمشیر پر فتح ہوئی ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے خلاف بڑے شیطان امریکہ اور اس کے علاقائی آلہ کاروں اور چیلے چانٹھوں کی گھناؤنی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایرانی قوم بھی بیدار ہے اور اس نے ہر مرحلے پر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ایرانی قوم نے 9 دی 1388 ہجری شمسی کو بھی دشمن کی ایک اور سازش کو ناکام بنادیا، ایرانی قوم اہلبیت علیھم السلام کے نقش قدم پر گامزن ہے اور وہ بصیرت اور ہوشیاری کے ساتھ انقلاب اسلامی کے اہداف کی سمت بڑھ رہی ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی قوم کے دل محبت اہلبیت علیھم السلام سے سرشار ہیں اور ایرانی عوام اللہ تعالی کی رضایت اور حضرت ولی عصر ( عج ) کی خوشنودی کے حصول کے لئے میدان میں حاضر ہوتے ہیں اور دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیتے ہیں۔

خطیب جمعہ نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ ایرانی قوم کی خدمت رسانی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں ورنہ انھیں اللہ تعالی کے روبرو سخت حساب و کتاب کا سامنا کرنا پڑےگا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬