رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران یونیورسٹی میں اب سے تھوڑی دیر قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیتالله العظمی سید علی خامنهای کی امامت میں شہید قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں صدر مملکت، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ ، علمائے کرام، ایران کے اعلی سیاسی و عسکری حکام و شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شہید قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کی نماز جنازہ میں ایران کے صدر حسن روحانی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سمیت ایران کے اعلی فوجی اور سول حکام نے بھی شرکت کی۔ تہران میں اسلام کے مایہ ناز شہداء کی تشییع جنازہ میں کئی ملین افراد نے شرکت کی ۔
شہید قاسم سلیمانی کے پیکر پاک کو آج بعد از ظہر قم بھی تشییع کیا جائے گا اور اس عظيم المرتبت شہید کو کل منگل کے دن ان کے آبائی وطن کرمان شاہ میں سپرد خاک کردیا جائےگا۔/۹۸۸/ن