30 December 2019 - 15:08
News ID: 441839
فونت
قم المقدس میں ایک دینی مرجع نے کہا ہے کہ نائجیریا کی حکومت کو آیت اللہ شیخ زکزکی پرمزید ظلم و ستم کا نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے اور انھیں فوری طور پر آزاد کرنا چاہیے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدس میں دینی مرجع آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کے اہلخانہ سے ملاقات میں شیخ زکزکی کو عالم اسلام کی مثالی اور عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے شیخ زکزکی کو بہادر، شجاع اور دلیر انسان قراردیتے ہوئے کہا کہ شیخ زکزاکی عظیم مجاہد ہیں جن کے 6 بیٹے راہ خدا میں شہید ہوئے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ شیخ زکزاکی کو شدید مظالم کا نشانہ بنایا گیا ہے ان کی جسمانی صورتحال تشویشناک ہے انھیں طبی سہولیات دستیاب نہیں ۔

انھوں نے کہا کہ شیخ ابراہیم زکزکی عالم اسلام کے زندہ شہید ہیں اور نائجیریا کی حکومت کو انھیں مزید ظلم و ستم کا نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے اور انھیں فوری طور پر آزاد کرنا چاہیے۔/۹۸۸/ن

شیخ زکزکی عالم اسلام کی عظیم اور مثالی شخصیت ہیں انہیں فورا رہا کرایا چائے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬