رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کی رات امریکہ کے دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں کے جلوس جنازہ کے موقع پر ہزاروں عراقیوں نے امریکہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
اُدھر الحشد الشعبی کی حمایت میں کچھ عراقی نوجوان امریکی سفارتخانے پر جا پہونچے اور وہاں انہوں نے توڑ پوڑ بھی کی۔
بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے سامنےمظاہرہ/ مظاہرین پر امریکی سفارتخانہ سے آنسو گیس کی شیلنگ
بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے سامنےمظاہرہ/ مظاہرین پر امریکی سفارتخانہ سے آنسو گیس کی شیلنگ
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افرادنے امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی پرچم کو نذر آتش کردیا ہے جبکہ امریکی سفارتخآنہ سےمظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افرادنے امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی پرچم کو نذر آتش کردیا ہے جبکہ امریکی سفارتخانہ سےمظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ کی طرف سے عراق کی رضاکار فورس پر بمباری اور اس کے نتیجے میں حشد الشعبی کے اہلکاروں کی شہادت کے بعد عراقی عوام میں امریکہ کی نسبت شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افراد نے امریکہ سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں امریکی سفارتخانہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف اور الجزیرہ کے مطابق بغداد میں موجود امریکی سفارتخانے پر ہزاروں عراقی باشندوں نے دھاوا بول دیا۔
اس دوران سکیورٹی کیمرے تور دیئے گئے مظاہرین امریکہ مردہ باد کے نعرے لگاتے اور امریکی پرچم بھی جلاتے رہے ۔اے ایف پی کے مطابق مظاہرین جمعہ کو امریکی بمباری میں شہید ہونے والے40 سے زائد عراقی پیراملٹری فائٹرز کی ہلاکتوں پر برہم ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ عراق میں موجود امریکی سفارتخانہ بند کیاجائے۔
راقی مظاہرین نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے پرچم کو نذر آتش کرکے عراقی رضآکار فورس کا پرچم نصب کردیا ہے۔
عراقی مظاہرین ، عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق عراقی مظاہرین امریکی سفارتخانہ کے باہر دھرنا دینے کی تیاری کررہے ہیں۔/۹۸۹/ف