30 December 2019 - 13:58
News ID: 441838
فونت
امریکہ نے حشد الشعبی پر حملے کے بعد بغداد میں اپنے سفارتخانے کے درجنوں اہلکاروں کو اس شہر سے نکال دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حشد الشعبی پر امریکی حملے کے بعد بغداد میں امریکی سفارتکاروں میں سراسیمگی پھیل گئی اور امریکہ نے بغداد سے اپنے سفارتخانے کے درجنوں اہلکاروں کو نکال دیا ہے۔ جبکہ عراق کے صوبے الانبار میں عین الاسد اور کرکوک میں کے- ون کے امریکی فوجی اڈوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل امریکی ڈرون طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد پر قائم حشد الشعبی کے مراکز پر حملہ کرکے کئی 25 اہلکاروں کو شہید اور51 کو زخمی کردیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے القائم میں حزب اللہ عراق کے تین مراکز پر حملہ کیا اور حزب اللہ کی 45 اور 46 بریگیڈ کو نشانہ بنایا ہے۔

عراقی حکام نے امریکہ کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عراقی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬