رسا نیوز ایجنسی کی ڈیلی پاکستان سے رپورٹ کے مطابق، ایک ماہر علم نجوم نے دعوی کیا ہے کہ ھندوستان کے لیے نیا سال بہت خطرناک ہوگا اور انڈیا کی حمایت کرنیوالا واحد ملک اسرائیل ہوگا جبکہ آئندہ تین سالوں میں ھندوستان کا بھی روس والا حال ہوگا۔
کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے لیے نیا سال کیسا ہوگا، مودی چل پائیں گے یا نہیں ؟ کے جواب میں آسٹرالوجر علی محمد خان نے کہا کہ انڈیا کے لیے نیا سال بہت ہی خطر ناک ہوگا، عالمی سطح پر اقوام عالم ایک ہوں گے اور ھندوستان کو واحد ملک اسرائیل کی حمایت حاصل ہوگی ، البتہ نریندر مودی تو بیٹھے نظر آتے ہیں لیکن ان کے لئے چیزیں سنبھالنا مشکل ہوجائیں گی، اگر کوئی ملک ٹوٹتا بھی ہے تو وزیراعظم تو وہی رہتا ہے۔
ٹیرکارڈ ریڈرعالیہ نذیر کاکہناتھاکہ مجھے نہیں لگتا کہ مودی اپنی کرسی بچا پائیں گے ،موجودہ شکل میں بھارت میں دکھائی نہیں دیتا، اگلے تین سالوں میں جو روس کا حال ہوا تھا وہی حال انڈیا کا ہوگا۔