26 April 2020 - 12:49
News ID: 442580
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ نائیجیریا کی بدنام زمانہ بوھاری حکومت اپنے عوام پر مظالم کا سلسلہ بند کرے۔ 6 جوان بیٹوں کی شہادت کے بعد شیخ محمد ابراہیم زکزاکی اور ان کی زوجہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور وہ تا حال پابند سلاسل ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین اور انقلابی رہنما آیت اللہ علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز اور طویل قید سے عالمی سطح پر امت مسلمہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں۔ جو اپنے اخلاص ایثار جہاد فی سبیل اللہ اور عزم راسخ کے باعث دنیا بھر میں ایک عظیم رہنما کے طور جانے جاتے ہیں۔ نائیجیریا کی بدنام زمانہ بوھاری حکومت اپنے عوام پر مظالم کا سلسلہ بند کرے۔ 6 جوان بیٹوں کی شہادت کے بعد شیخ محمد ابراہیم زکزاکی اور ان کی زوجہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور وہ تا حال پابند سلاسل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ محمد ابراہیم زکزاکی فقط نائیجیریا کے لئے نہیں بلکہ پورے جہان اسلام کے لئے ایک عظیم مجاہد اور ایک فداکار عالم کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی بلاجواز اور طویل قید کے خلاف دنیا بھر کے حریت پسند مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے ٹیوٹر کمپین کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپیل کی کہ ابراہیم زکزاکی کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا میں بوھاری حکومت مظلوم عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

Tags: زکزکی
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬