27 April 2020 - 15:52
News ID: 442588
فونت
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے عہدیداران اور رکن مدارس کے پرنسپل صاحبان نے آیت اللہ ابراہیم امینی کی وفات پر رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای، مراجع عظام اور مرحوم خاندان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے حوزہ علمیہ قم المقدس کے عظیم عالم اور دین شناسی پر مبنی متعدد کتب کے مصنف آیت اللہ ابراہیم امینی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نہ صرف بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے شاگرد تھے بلکہ انقلاب لانے اور اسے برقرار رکھنے کی جدوجہد میں شامل رہے۔

تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ ابراہیم امینی رہبر انقلاب اسلامی کے انتخاب کی ذمہ دار مجلس خبرگان اور مجمع مدرسین کے رکن کیساتھ متعدد عہدوں پر بھی فائز رہے۔ آیت اللہ ابراہیم امینی نے دین شناسی کے حوالے سے متعدد کتب بھی تحریر کیں، جن سے عوام کو دین مبین آسانی کیساتھ سمجھنے میں رہنمائی ملتی ہے۔ مرحوم کی دینی اور انقلابی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے عہدیداران اور رکن مدارس کے پرنسپل صاحبان نے آیت اللہ ابراہیم امینی کی وفات پر رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای، مراجع عظام اور مرحوم خاندان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬