‫‫کیٹیگری‬ :
26 April 2020 - 16:18
News ID: 442585
فونت
آیت الله صافی گلپایگانی :
حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے آیت الله امینی کے انتقال کی مناسبت سے تعزیتی پیغام میں تاکید کی : آیت الله امینی کی سادہ زیستی و تدبیر حکام کے لئے نمونہ عمل و سبق ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے اپنے ایک پیغام میں آیت الله ابراهیم امینی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ۔

مرجع تقلید کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

إنّا لله و إنّا الیه راجعون

متقی عالم ، عظیم القدر عالم دین آیة الله آقای حاج شیخ ابراهیم امینی رحمۃ ‌الله علیہ کا انتقال افسوس و غم کا سبب ہوا ۔ اس عظیم و بزرگ شخصیت نے اپنے قیمتی علمی و تالیفی آثار کے ذریعہ اسلام واہل بیت علیہم السلام کی نورانی تعلیمات کی اشاعت کی ہے ۔

مرحوم امینی کی مختلف مقامات و عہدے پر ہونے کے بو وجود ان کی تدبیر، عقلانیت، متانت و ساده‌زیستی تمام حکام کے لئے سبق و نمونہ عمل ہونا چاہیئے ۔

عالم ربانی کے انتقال پر ملال پر حوزہ علمیہ قم اور مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں ان کے درجات کی بلندی اور تمام پسمندگان کو صبر جمیل کے حصول کے لئے دعا گو ہوں ۔

اول رمضان المبارک  ۱۴۴۱

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۲۶ April ۲۰۲۰ - ۲۳:۱۷
آية الله أميني كان عالماً عظيماً وحلاً لمشاكل الناس.
0
0
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۲۶ April ۲۰۲۰ - ۲۳:۲۰
پروردگار غریق رحمت کرے، علماء کی شان یہی ہے
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬