27 April 2020 - 15:34
News ID: 442586
فونت
مرکزی نائب صدر علی زین کا کہنا تھا کہ ماہِ صیام خداوند متعال کا بہت بڑا لطف و کرم اور انسان کے کمال کی طرف مراحل طے کرنے کا ذریعہ ہے، ماہ مقدس سے بھرپور استفادہ کیلئے آئی ایس او پاکستان نے اس کو تین عشروں میں تقسیم کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی زین نے مرکزی کابینہ کی خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خود سازی کے نام سے منا رہی ہے، جس کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے کارکنان تک علماء کرام کے دروس کا سلسلہ جاری رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمت عروج پر ہوتی ہے، روزہ صبر اور ہمدردی کا نام ہے۔ عشرہ قرآن و خود سازی کے حوالے سے جہاد نفس، حب دنیا، فلسفہ آداب روزہ اور قرآن دستور حیات کے عنوانات پر فیس بک اور یوٹیوب سے دروس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ماہِ صیام خداوند متعال کا بہت بڑا لطف و کرم اور انسان کے کمال کی طرف مراحل طے کرنے کا ذریعہ ہے، ماہ مقدس سے بھرپور استفادہ کیلئے آئی ایس او پاکستان نے اس کو تین عشروں میں تقسیم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلا عشرہ قرآن و خود سازی کے نام سے دوسرا قرآن و امامت اور تیسرا قرآن فہمی و قدس کے نام سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کو وباء کے باعث آزمائش کا سامنا ہے، ماہ رمضان المبارک میں فرصت کے لمحات کو پروردگار سے منسوب کرکے دعا و مناجات کا سلسلہ جاری رکھیں، ان شاء اللہ بہت جلد دنیا اس وباء سے نجات پالے گی۔/۹۸۸ /ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬