‫‫کیٹیگری‬ :
25 April 2020 - 21:57
News ID: 442578
فونت
رهبر معظم انقلاب اسلامی:
رهبر معظم انقلاب اسلامی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ زندگی کا طور طریقہ قران کریم کرے مطابق ہونا چاہئے کہا: اگر پورا انسانی معاشرہ قران کریم کے احکامات پرعمل کرے تو بلا شک انسانوں کی تمام مشکلات کا حل ہوجائیں گی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای نے آج شام، حسینیہ امام خمینی(رہ) تہران میں منعقد، محفل انس با قران کریم میں تمام مومنین اور روزہ داروں کو ماه مبارک رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال ہم سب کو اس مہینہ کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا کرے ۔

انہوں نے ماہ مبارک رمضان کو ماہ قران کریم جانا اور مزید کہا: ہم نے بارہا و بارہا یہ بیان کیا اور سنا ہے کہ قران کریم کتاب حیات و زندگی ہے، اگر پوری دنیا اپنی حیات کو احکام قران کریم کے مطابق قرار دے تو اسے دنیا و اخرت دونوں میں کامیابی نصیب ہوگی ، مگر ہماری مشکل یہ ہے کہ ہم اس کام کو نہیں کرتے اور اپنے طرز حیات کو قرانی احکامات کے مطابق نہیں قرار دیتے ۔/ ۹۸۸/ ن  

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬