24 April 2020 - 10:25
News ID: 442568
فونت
روس کی حکومت نے کہا ہے کہ ایرانی "نور 1" سیٹلائٹ کی خلا میں لانچنگ، کسی بھی طرح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ (ڈوما) کی بین الاقوامی امور کمیٹی کے چیئرمین، روسی سینٹ اور حکومت نے کہا ہے کہ ایرانی "نور 1" سیٹلائٹ کی خلا میں لانچنگ، کسی بھی طرح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کیجانب سے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی پر مبنی امریکی حکام کے حالیہ دعووں کے رد عمل میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق "لئونید اسلوتکسی" نے اس سلسلے میں کہا کہ فوجی سیٹلائٹ کے تصور کا مطلب فوجی ہتھیار لے جانے کا نہیں ہے لہذا؛ ایران کی خلائی کاروائی کا ایسا خیال پیدا نہیں کیا جانا چاہئے۔

اس کے علاوہ روسی سینیٹ میں قائم کمیشن کے چیئرمین برائے بین الاقوامی امور "کنستانتین" نے بھی گزشتہ رات میں روسی انٹرفیکس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی نور1 سیٹلائٹ کو خلا میں لانچ کرنے پر قرارداد 2231 کی خلاف ورزی پر مبنی امریکی دعوی کا مسترد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قرارداد میں خلائی سرگرمیوں کیلئے ایران پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ روسی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان "ماریا زاخارووا" نے بھی گزشتہ روز ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے "نور1" فوجی سیٹلائٹ کو لانچ کرنے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور اس حوالے سے امریکی دعوی بے بنیاد ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ بدھ میں سب سے پہلا فوجی سٹیلائٹ کو لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا؛ ایرانی نور1 نامی فوجی سیٹلائٹ زمینی سطح سے چار سو پچیس کلومیٹر اوپر مدار میں پہنچ چکا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬