رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین الحوثی نے جمعے کو جارح سعودیوں کے خلاف جنگ میں ملک کا دفاع کرنے والے جوانوں سے کہا ہے کہ وہ ماہ مبارک رمضان کو تزکیہ نفس اور ساتھ ہی جارح قوتوں کے خلاف دفاعی اور جہادی کارروائیوں کے لئے غنیمت سمجھیں۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے محاذ جنگ پر موجودگی کو نہایت اہم گرانقدر اور سب سے بڑی عبادت قرار دیا اور یمنی جوانوں سے کہا کہ وہ ماہ مبارک رمضان میں ضرورت مندوں کے ساتھ نیکی اور ان کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
دنیا کے متعدد اسلامی ممالک میں آج جمعے سے ہی ماہ رمضان کا اعلان کر دیا گیا ہے چنانچہ ان ممالک میں آج پہلی رمضان ہے۔ جبکہ اسلامی جمہویہ ایران و عراق سمیت دنیا کے اکثر ملکوں میں ہفتے سے ماہ رمضان شروع ہو رہا ہے ۔
دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے کسی علیحدہ معاہدے کی مخالفت کی ہے ۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے سعودی حملوں میں شدت کے ساتھ ہی جنگ بندی کے لئے جارح سعودی اتحاد کی پیشکش کو حیرت انگیز قرار دیا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے جارح دشمن کا مقابلہ کرنے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی استقامت و پائمردی کی قدردانی بھی کی ۔
درایں اثنا جارح سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جمعرات سے پھر اس ملک کے شہری علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔/۹۸۸/ن
ؤ