23 April 2020 - 16:03
News ID: 442563
فونت
جرمنی نے تمام مساجد کو ۴ مئی۲۰۲۰ء سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی نے تمام مساجد کو ۴ مئی۲۰۲۰ء سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت نے ملک میں تمام مساجد ۴ مئی۲۰۲۰ء سے کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے، جرمنی میں آبادمسلم کمیونٹی کے لیے یہ بڑی خوشی کی خبر ہے، مساجد میں نماز با جماعت اور تراویح ہوں گی۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیشِ نظر جرمنی میں مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں بند تھیں لیکن اب متعلقہ حکام نے ۴ مئی سے مساجد اور دوسری عبادت گاہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ہر مسجد میں 50 افراد باجماعت نماز تراویح ادا کرسکیں گے اور تمام سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور حکومتی اقدامات پرعمل پیرا ہوں گے۔

جرمنی کی حکومت نے اسکولز، ریل اور بس سروس سمیت دیگر ٹرانسپورٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬