‫‫کیٹیگری‬ :
24 April 2020 - 10:19
News ID: 442567
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعرات کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا ۲۵ اپریل بروز ہفتے ایران میں پہلا روزہ ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعرات کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا ۲۵ اپریل بروز ہفتے ایران میں پہلا روزہ ہوگا۔

اس سے پہلے بھی ایرانی سرکاری کیلنڈر جو تہران یونیورسٹی کے جیوفزیکل انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ کیلنڈر ہے اور رویت ہلال کمیٹی کے ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ رمضان المبارک کے چاند کو جمعرات کی شام ایران میں نہیں دیکھا جاسکتا لہذا؛ شعبان کا مہینہ 30 دن ہے اور رمضان کا پہلا دن 25 اپریل کو ہوگا۔

اسی طرگ عراق میں بھی چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی ہفتہ کے روز سے رمضان المبارک کا پہلا روز ہوگا ۔

پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ ۲۵ اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے نمائندہ نے بھی شرکت کی۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬