24 April 2020 - 09:58
News ID: 442566
فونت
حزب اللہ عراق نے جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کے قتل ذمہ دار امریکا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق نے اپنے بیان میں کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کا قتل ایسا جرم ہے جس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔

حزب اللہ عراق نے کہا کہ اس جرائم کے مختلف پہلوؤں کے واضح ہونے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے درخواستوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

حزب اللہ عراق نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ اس جرائم اور اس میں ملوث افراد کے بارے میں ہمارے پاس پختہ دستاویز ہیں۔

حزب اللہ عراق نے کہا کہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ مصطفی الکاظمی نے جنہیں حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس جرائم کے بارے میں اپنے موقف کا اعلان کرنے کے لئے ہم سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔

امریکہ کی دہشتگرد فوج نے تین جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے باہر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے چند ساتھیوں پر دہشتگردانہ حملہ کر کے انھیں شہید کردیا تھا۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر تھے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے اعلان کے مطابق اس حملے کا حکم امریکی صدر ٹرمپ نے جاری کیا تھا۔ بہت سے ممالک، گروہوں اور تنظیموں نے امریکہ کے اس دہشتگردانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی، مغربی ایشیا کے علاقے میں داعش سمیت تکفیری و دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ کا جانا پہچانا چہرہ اور اس جنگ میں فرنٹ محاذ پر تھے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬