01 March 2020 - 19:33
News ID: 442210
فونت
زیاد النخالہ :
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شہید سلیمانی نے فلسطینی مزاحمت کو مضبوط بنانے میں عظیم اور اہم کردارادا کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی نے فلسطینی گروہوں کو متحد کرنے اور مضبوط بنانے میں عظیم، کلیدی اور اہم کردارادا کیا۔

زیاد النخالہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا فلسطینیوں کو طاقتور بنانے میں اہم اور عظیم کردار رہا ہے اور انہوں نے فلسطنیوں کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کو ایک مضبوط اور طاقتور فوج کی شکل میں ڈھال دیا۔

جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی جانفشانیوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کے پاس آج ہزاروں راکٹ اور میزائل موجود ہیں جن کے ذریعہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل پر کاری ضرب لگانے کی توانائی رکھتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬