حزب اللہ عراق نے عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے نئے ڈپٹی کمانڈر، جنرل ابوفدک المحمداوی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم عوامی رضاکار فورس کے فیلڈ کمانڈروں اور جہادی فورسز کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
بیان میں داعش کے خلاف جنگ میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے سلامتی کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ عوامی رضاکار فورس کی حمایت، تقویت اور اسے مضبوط بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے جمعرات کے روز جنرل ابوفدک المحمداوی کو شہید جنرل ابومہدی المہندس کی جگہ اپنا ڈپٹی کمانڈر نامزد کیا ہے۔
جنرل ابومہدی المہندس ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تین جنوری کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب دہشت گرد امریکی فوج کے بزدلانہ ڈرون حملے میں شہیدکردئے گئے تھے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے