13 March 2020 - 08:13
News ID: 442287
فونت
بغداد کے شمال میں واقع التاجی میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر کم سے کم دس راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع التاجی علاقے میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر کم سے کم دس راکٹ فائر کئے گئے - التاجی فوجی اڈے میں خاصی تعداد میں امریکی فوجی موجود ہیں۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ راکٹ التاجی فوجی اڈے کے مین گیٹ پر گرے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ بارہ امریکی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں-

امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیؤ نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن گروہوں نے یہ حملہ کیا ہوگا ان کو جواب دیا جائے گا-

امریکی وزیر خارجہ نے التاجی فوجی اڈے پر ہوئے حملے کے ردعمل میں اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ اس ہلاکت خیز حملے کو برداشت نہیں کریں گے- خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی اور برطانوی وزرائےخارجہ نے اس حملے کے بعد ٹیلی فونی پر بات چیت کی ہے-

التاجی میں امریکی فوج کے اڈے پر یہ حملے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں جب عراق کی عوامی رضارکار فورس نے بارہا یہ کہا ہے کہ اگر امریکا نے اپنے دہشتگردوں کو عراق سے باہر نہ نکالا تو پورے عراق کو اس کے لئے قبرستان میں تبدیل کردیں گے-

عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری کو ایک بل پاس کر کے پہلے ہی امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کرچکی ہے- عراقی حکومت نے بھی واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ جتنی جلد ہوسکے اپنی فوج عراق سے واپس بلالے -

گذشتہ تین جنوری کو سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو امریکا کی دہشت گرد فوج نے بزدلانہ حملہ کر کے شہید کر دیا تھا جس کے بعد عراقی عوام نے یہ پختہ عزم کرلیا ہے کہ وہ عراق سے امریکی دہشتگردوں کو باہر نکال کر ہی دم لیں گے۔

اس درمیان دہشت گرد امریکی فوج نے شام اور عراق کے سرحدی علاقے البوکمال میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے اڈوں پر ہوائی حملہ کیا ہے- شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یہ حملہ غالبا امریکی فوج کے طیاروں نے کیا ہے۔ یہ بمباری جمعرات کو شام کے سرحدی علاقے البوکمال میں کی گئی - رشا ٹوڈے نے بھی خبر دی ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے البوکمال میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے اڈوں پر حملہ کیا ہے-

لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ دہشت گرد امریکیوں کے جنگی طیاروں نے عراق کے صوبہ الانبار میں پروازیں انجام دی ہیں جبکہ عین الاسد فوجی چھاؤنی کے قریب امریکی طیارے کافی دیر تک پرواز کرتے رہے -

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬