رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے امریکی صدر ٹرمپ اور اس کی ٹیم کو کورونا وائرس کے معاملے میں سب سے بڑا جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کامقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کو امریکی مدد کی ضرورت نہیں اگر امریکہ ایران کی مدد کرنے میں سچا ہے تو اسے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو ختم کردینا چاہیے تاکہ ایران کورونا وائرس کا اچھی طرح مقابلہ کرسکے ۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اب دنیا کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں چین اور ایران کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے اور اس موذی اور مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فردی اور اجتماعی ذمہ د اریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد کو طبی دستورات کے مطابق عمل کرنا چاہیے اس لئے کہ صفائی کا خاص خیال رکھنے سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں بہت بڑی مدد ملےگی۔
سید حسن نصر اللہ نے عراقی فورسز پر فضائی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی جارحیت کا جواب دیا جائےگا۔
واضح رہے کہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نےجمعرات کو عراق کے صوبوں صلاح الدین، بابل، بصره، کربلا اور واسط میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کےکئی مراکز پر حملہ کیا جس میں کئی عراقی شہید و زخمی ہوئے تھے۔/۹۸۸/ن