‫‫کیٹیگری‬ :
14 March 2020 - 17:03
News ID: 442298
فونت
مخدوم جاوید ہاشمی:
سالانہ یوم علی و دستر خوان ابوطالب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج کفر اور اسلامی ممالک کے دشمن عناصر کو شکست فاش سے ہمکنار کرنے کے لیے اتحاد اور باہمی اعتماد کی فضا کو قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم حسین کمیٹی ملتان کے اکتالیسواں سالانہ یوم علی اور دسترخوان ابوطالب میں مخدوم جاوید ہاشمی، ملک رفیق رجوانہ سابق گورنر پنجاب، محمد ندیم قریشی ممبرصوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری، جاوید اختر انصاری مشیر وزیراعلی پنجاب، سید اصغر عباس نقوی صدر یوم حسین کمیٹی، نفیس احمد انصاری، علی رضا گردیزی، شکیل لابر، جعفرعلی شاہ، عثمان بھٹی سابق ایم پی اے اور دہگر شخصیتوں نے شرکت کی۔

حبیب حیدر عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجاعت حیدری نے کفر کی کمر توڑ کر رکھ دی، حضرت ابوطالب اور اولاد ابوطالب نے حفاظت اسلام کے لیے عدیم المثال قربانیاں پیش کیں، مولاعلی کی طرز زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اس پر عمل کرکے ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں، حضرت علی کی شجاعت اور سخاوت رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، مقررین نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور حفاظت رسول خدا کا حق حضرت ابوطالب نے کما حقہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج دین اسلام کی بقا کا سہرا بنو ہاشم کے سر ہے جنہیں اللہ نے اپنے دین کی حفاظت کے لیے چن لیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کفر اور اسلامی ممالک کے دشمن عناصر کو شکست فاش سے ہمکنار کرنے کے لیے اتحاد اور باہمی اعتماد کی فضا کو قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سید اصغر عباس نقوی صدر یوم حسین کمیٹی نے کہا کہ یوم حسین کمیٹی ملتان کا یہ پچاسواں سالانہ جلسہ اور دسترخوان ابوطالب اس بات کا عملی مظاہرہ ہے کہ ہم اتحاد بین المسلمین پر کامل یقین رکھتے ہیں، رسول کریم کی اہلبیت اور آپ کے جانثار اصحاب کا احترام ضروری ہے۔

انہوں نے علمائے پاکستان، اکابرین ملت پر زور دیا کہ وہ ملک میں امن واتحاد کی فضا قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

تقریب میں شعرائے کرام محمدسجاد نقوی، راقب حسنین راقب، نوازش زیدی، لئیق رضا، ظہری عباس کربلائی، امتیاز حسین پرنم، شبر عباس نقوی نے امام عالی مقام کے حضور منظوم نذرانہ پیش کیا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬