14 March 2020 - 16:45
News ID: 442297
فونت
کربلا ائیرپورٹ پر حملے حوالے سے آستانہ حسینی نے بیان میں کہا: کربلا میں زیر تعمیر ائیرپورٹ پر حملہ جسمیں ایک مزدور شہید بھی ہوا ہے اور کافی مالی نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا ایئرپورٹ پر امریکی حملے کی حرم امام حسین علیہ السلام  نے پرزور مذمت کی ۔

حرم امام حسین علیہ السلام  نے بیان میں کہا: کربلا میں زیر تعمیر ائیرپورٹ پر حملہ جسمیں ایک کارگر شہید بھی ہوا ہے اس میں کافی مالی نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔

حرم امام حسین علیہ السلام   کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ عام عوام کے لیے ہے اور اسمیں کوئی فوجی نقل و حرکت نہیں ہوتی اور مزکورہ ائیرپورٹ آستانہ حسینی کے تعاون سے زیر تعمیر تھا۔

حرم نے مقامی اور غیرملکی میڈِیا سے کہا ہے کہ وہ اس وحشیانہ اقدام سے دنیا کو آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ کربلا ائیرپورٹ کے علاوہ مختلف صوبوں جیسے صلاح‌الدین اور الانبار میں بھی امریکی طیاروں نے بمباری کی ہیں جبکہ پینٹاگون کا کہنا تھا کہ حزب‌الله عراق اور حشدالعشبی کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

دوسری جانب الفرات نیوز نے حکمت ملی تحریک کے رہنما سید عمار الحکیم، نے ٹوئٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی تجاوزات کا مقابلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حشدالشعبی کے مراکز، کربلای معلی ، بابل، واسط و صلاح‌الدین اور دیگر مقامات پر حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں».

انہوں نے انتباہ کیا کہ اس طرح کی صورتحال میں ملک جنگی پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی عزت اور وقار کے لئے اقدام کرے۔ 

نیز عراقی فوج نے مختلف علاقوں میں امریکی بم باری سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔

عراقی میڈیا کے مطابق عراقی فورسز کے جواینٹ ہیڈکوارٹر سے جاری شدہ بیان میں کہا عراق میں فورسز اور حشد الشعبی کے مختلف مراکز پر ہونے والے امریکی حملوں میں نقصانات کی رپورٹ جاری کی گیی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے: عراق کے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کو رضاکار فورس حشدالشعبی، عراقی کمانڈو مرکز اور بابل پولیس آفس کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق حملوں میں «جرف النصر»، «السعیدات»، «البهبانی» فوجی مرکز «الاشتر» جو بابل میں واقع ہے اور کربلا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے زیر تعمیر عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے میں تین کمانڈوز، انیس فوجی شہید اور چار دیگر زخمی ہوچکے ہیں جنمیں دو کی حالت نازک ہے۔

بابل پولیس کے دو پولیس اہلکار بھی شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کافی افراد ملبے تلے اب تک دبے ہوئے ہیں. حشد الشعبی کے پانچ افراد زخمی جبکہ کربلاایرپورٹ پر ایک شہید ہوا ہے۔

حملوں میں انفرا سٹریکچر کو بری طرح سے نقصان پہنچایا گیا ہے۔

عراقی فورسز کے جوائینٹ ہیڈکوارٹر کے مطابق یہ ابتدائی نقصانات ہیں تفصیلی رپورٹ جلد شائع ہوگی۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬