اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی ڈاکٹروں کی ضرورت نہیں ہمارے پاس شجاع، دلیر اور سب سے بہترین ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی ڈاکٹروں کی ضرورت نہیں ہمارے پاس شجاع، دلیر اور سب سے بہترین ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے۔
سید عباس موسوی نے امریکہ کی ہمدردی کو فریب اور دھوکے پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ اپنی بات میں سچا ہے تو اسے ایران کے خلاف اقتصادی اور صحت کے شعبہ میں دہشت گردی کو ختم کردینا چاہیے۔ تاکہ ہم اپنے شہریوں کے لئے دوائیں اور طبی وسائل خرید سکیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیر لیںڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو میں کہا تھا کہ امریکہ کے پاس بہترین ڈاکٹر موجود ہیں اور ہم نے ایران کو ڈاکٹر فراہم کرنے کی تجزیز پیش کی ہے۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے