14 March 2020 - 17:11
News ID: 442299
فونت
راشد منہاس روڈ پر تعمیر شدہ عسکری فلائی اوور پر ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور نے ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور شہید کے والد سید شاہد حسین زیدی کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں راشد منہاس روڈ پر عسکری فلائی اوور کو میجر عدیل شاہد شہید کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور نے ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور شہید کے والد سید شاہد حسین زیدی کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کی۔

واضح رہے کہ ملک کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے گلستان جوہر میں رہائش پذیر میجر عدیل شاہد شہید قوم کے ہیرو ہیں۔

یاد رہے کہ میجر عدیل شاہد شہید نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کے دوران بارودی مواد کے دھماکے میں جام شہادت نوش کیا، پاکستانی قوم اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر کرتی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬